شاہد آفریدی تو کچھ بھی نہیں ۔۔ نوجوان کھلاڑی نے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری بنا ڈالی ۔۔ یہ کھلاڑی دراصل کون ہے ؟ جان کر ہر کوئی حیران ہو جائے گا

" >

لاہور (ویب ڈیسک) انگلش کاؤنٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا، سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری اسکور کی۔

آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹی ٹین میچ میں ول جیک نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور انہوں نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس میں ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل ہیں، ول جیک کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ پہلی ہی گیند سے جارحانہ کھیلوں لیکن ایسا نہیں سوچا تھا کہ 25 گیندوں پر سنچری بنا لوں گا، سرے کاؤنٹی کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے، پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اسپورٹس سائیکولاجسٹ کی خدمات حاصل کی ہیں، پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری بار سیریز 17 سال قبل جیتی تھی۔ 2002 میں پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 1-2 سے شکست دی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان آخری سیریز جنوری2017 میں ہوئی تھی جس میں آسٹریلیا نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اب تک پاکستان سے کوئی سیریز نہیں ہارا، 2009 میں آسٹریلیا نے تین دو،2012 میں دو ایک اور2014 میں تین صفر سے پاکستان کو شکست دی۔ پاکستان کے ریگولر کپتان سرفراز احمد سمیت 6 کھلاڑی سیریز میں آرام کررہے ہیں۔

(Visited 26 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں