عثمان خواجہ کو تو آپ جانتے ہیں مگر انکی اہلیہ ’ریچل میکلیلن ‘ کون اور کسی طاقتور شخصیت کی بیٹی ہیں؟ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جا ئینگے

" >

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ وہ نام ہے جس سے بھارتی کھلاڑی چاہے فوجی ٹوپیاں پہن کر آئیں یا پھر بنا ٹوپیوں کے عثمان خواجہ کا نام سنتے ہی تھر تھر کانپنے لگتے ہیں، اکتیس سالہ ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے۔

عثمان خواجہ کو آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے پہلے مسلمان کرکٹر کا اعزاز حاصل ہے۔ لیکن انکی اہلیہ کون ہیں؟ تفصیلات جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے پہلے مسلمان کھلاڑی ہیں جنہوں نے جولائی 2016ءمیں ریچل میکلیلن سے منگنی کی تھی اور بعدزاں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ریچل میکلیلن معروف آسٹریلوی بزنس مین گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، جب دودرمیاں دوستی ہوئی تو شروع میں دونوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریچل میکلیلن نے بتایا کہ ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے عثمان خواجہ یا بھی کسی بھی طرف سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ، منگنی کے موقع پر عثمان خواجہ نے خود راشیل سے کہا تھا کہ تمہارے قبول اسلام کو ترجیح دوں گا لیکن یہ سب تمہیں خود کرنا ہو گا۔ جب تک تمہارے اندر یہ تبدیلی پیدا نہ ہو اور تمہارا دل اسلام قبول کرنے کو نہ کہے، تب تک اس کا کوئی فائدہ نہیں “۔ریچل مکلیلان نے انٹرویو میں کہا کہ عثمان ان کی زندگی میں آنے والے پہلے مسلمان شخص تھے۔ وہ ابتداء میں عثمان خواجہ پر زیادہ توجہ نہیں دیتی تھی کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں عموما منفی خبریں ہی سنی اورپڑھیں تھیں۔ ریچل نے مزید بتایا کہ عثمان یا ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر مسلمان ہونے کا کوئی دباؤ نہیں تھا لیکن ان کو معلوم تھا کہ یہ بات عثمان کے لیے بہت اہم ہے۔ اس حوالے سے سفید فام دہشت گردوں کی جانب سے دونوں کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں جبکہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

(Visited 16 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں