ہم پاکستانی ٹیم کو بھی اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی ٹیم کو دیتے ہیں کیونکہ۔۔۔۔ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے شاندار بات کہہ دی

" >

دبئی (ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ کہ پاکستانی کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اور یہ ایک ٹیلنٹڈ ٹیم ہے جسے کسی بھی وقت ، کسی بھی موقع پر ہلکا نہیں لیں گے اور ہم اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی ٹیم کو دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے پہلے اپنے ایک بیان میں ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اور یہ ایک ٹیلنٹڈ ٹیم ہے جسے کسی بھی وقت ، کسی بھی موقع پر ہلکا نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی بہت ہی زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں لہٰذا ہم یقینا انہیں بھی اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی کرکٹ ٹیم کو دیتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے جس کا افتتاحی میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 4 بجے شروع ہو گا ، پاکستان کو اس سیریز میں اپنے کپتان سرفراز احمد سمیت چھ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ، جنہیں آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے اور اس سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت تجربہ کار شعیب ملک کر رہے ہیں۔ پاکستان نے میچ کے لیے شان مسعود اور محمد عباس کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ حارث سہیل، یاسر شاہ اور عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جب کہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق ، عابد علی ، شان مسعود ، عمر اکمل ، حارث سہیل ، عماد وسیم ، فہیم اشرف ، محمد رضوان ، محمد عامر ، جنید خان ، محمد عباس ، عثمان خان شنواری ، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔جبکہ آسٹریلیا اسکواڈ ایرون فنچ (کپتان) ، عثمان خواجہ ، پیٹرہینڈزکومب ، گلین میکس ویل ، مارکس اسٹوئنس ، شان مارش ، ایلکس کیری ، نیتھن کاؤلٹر نائیل ، جھائے رچرڈسن ، نیتھن لایون اور ایڈم زامپا۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں