پاک آسٹریلیا پہلا ٹاکڑا: حارث سہیل کی دواں دار سنچریاں ۔۔۔۔ فتح کس ٹیم کے نام رہی ؟ کھیل سے میدان سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

" >

شارجہ(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں پورا کرلیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر بولڈ ہوئے، کپتان شعیب ملک 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے، یہ ان کی پہلی ون ڈے سنچری ہے، عمر اکمل 49 اور شان مسعود 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل اور گلین میکس ویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں آسٹریلوی اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور کپتان ایرون فنچ نے کیا۔ 63 کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ 24 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بن گئے، آسٹریلیا کو دوسرا نقصان 235 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب کپتان ایرون فنچ 116 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہیں محمد عباس نے آؤٹ کیا، دوسری وکٹ پر ایرون فنچ اور شان مارش کے درمیان 172 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے آسٹریلیا کی جیت کی بنیاد رکھی، شان مارچ 91 اور ہینڈز کامب 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور آسٹریلیا نے 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں