بریکنگ نیوز : نامور پاکستانی کھلاڑی یونس خان کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملک کا بڑا عہدہ دے دیا گیا

" >

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو جونیئر کی سطح پر اہم ذمے داریاں دینے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد جلد اعلان کر دیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سابق کپتان یونس خان

پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے ممالک کی طرز پر کرکٹ کی دنیا کے اہم نام کو جونیئر کی سطح پر اہم ذمے داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بااختیار ہیڈ کوچ ہوں گے، ان کے ساتھ ندیم خان کو منیجر تعینات کیا جائے گا، اس کے علاوہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی ذمے داریاں بھی یونس خان کے پاس ہوں گی۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ اس سطح پر پی سی بی کسی کو اتنا با اختیار بنانے جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار براہ راست یونس خان کے ساتھ رابطے میں ہوں گے۔پی سی بی اور یونس خان کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد جلد اعلان کر دیا جائے گام دوسری جانب خبر یہ ہے کہ ویتنام نے بحیرہ جنوبی چین میں اپنی مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کے ڈوبنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویتنامی حکام نے بتایاکہ مچھلیاں پکڑنے والی کشتی کا تعاقب سمندر میں تعینات چینی بحریہ کے ایک جہاز نے کیا تھا، ہنوئی سے وزارت خارجہ کےمطابق چینی نیوی کے جہاز نے اس کشتی کی جانب پانی کی گولیاں بھی چلائی تھیں۔ بتایا گیا کہ ماہی گیروں کی یہ کشتی تیزی سے واپسی کی جانب لوٹی تو ایک سمندری چٹان سے ٹکرا گئی، اس کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بچا لیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک ویتنامی امدادی ایجنسی کے مطابق کشتی کے ڈوبنے کی وجہ چینی نیوی کے جہاز کی ٹکر تھی۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں