اناللہ وانا الیہ راجعون : کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کی معروف ترین گلوکارہ انتقال کر گئیں

" >

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے، جیوے پاکستان جیسے مقبول گیت گانے والی شہناز بیگم انتقال کرگئیں، شہناز بیگم بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جاملیں، 67 سالہ شہناز بیگم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی،

شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں ،مشہورملی نغمے گانے والی نامورگلوکارہ شہنازبیگم 67 سال کی عمرمیں ڈھاکہ میں انتقال کرگئیں، تفصیلات کے مطابق سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ جیسے مقبول گیت گانے والے نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں جل بسیں، شہنازبیگم کا گزشتہ روزدل کا دورہ پڑنے سے بنگلہ دیش میں انتقال ہوا، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹا اورایک بیٹی کو چھوڑا ہے، معروف گلوکارہ شہنازبیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا، انہوں نے بچپن سے ہی گلوکاری شروع کردی تھی اور صرف 11 برس کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا، شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘، ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ جیسے نغمے شامل ہیں، دوسری جانب ایک یہ بھی خبر ہے کہ عدالت نے علی ظفر کے وکیل کی درخواست پر ماڈل میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کا کیس 15 اپریل تک نمٹانے کا حکم دیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس ایک سال سے زیر سماعت ہے، میشا شفیع مختلف طریقوں سے کیس کو التوا کا شکار کر رہی ہیں۔

(Visited 71 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں