ہماری محبت کوئی نہیں بھول سکتا ۔۔۔ ڈیرن سیمی کا پاکستان کیلئے شاندارکارنامہ، سب پاکستانیوں کے دل جیت لیے

" >

لاہور (ویب ڈیسک) ڈیرن سیمی کی جانب سے پاکستانیوں کویوم پاکستان کی مبارکباد، پشاور زلمی کے کپتان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے، تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کو 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے اور پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی

کے کپتان ڈیرن سیمی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے،ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔ ڈیرن سیمی نے اپنا یہ پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔ ڈیرن سیمی کے یوم پاکستان کی مبارکباد کے پیغام پر پاکستانیوں کی جانب سے بھی ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، دوسری جانب ایک یہ بھی خبر ہے کہ یوم پاکستان پر سرفراز احمد کا نرالہ انداز، پاک فوجی کی وردی زیب تن کرلی، قومی ٹیم او کے کپتان پاک فوج کی وردی زیب تن کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگکی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئٹہ پہنچ گئی۔ ٹیم اونر ندیم عمر ،کپتان سرفراز احمد ،کوچ معین خان، اوپنر احمد شہزاد ودیگر پی ایس ایل فور کی چیمپئن ٹرافی لیے کوئٹہ پہنچےہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچی جہاں پر صوبائی وزرا ظہور بلیدی، عبدالخالق ہزارہ اراکین صوبائی اسمبلی بشریٰ رند، مبین خلجی، عبدالرشید بلوچ کمشنر کوئٹہ ڈویژن ،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ، ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا استقبال کیا،جبکہ ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جہنوں نے کھلاڑیوں پر پھول نچاور کیے، اور کوئٹہ کوئٹہ کے نعرے لگاتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا، اور اب ڈیرن سیمی کی جانب سے پاکستانیوں کویوم پاکستان کی مبارکباد، پشاور زلمی کے کپتان کی جانب سےٹویٹر ایپ پر جاری کیے ہیں ۔

(Visited 19 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں